تروونننت پورم:(اردودنیا.اِن)کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین کرونا متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ریاست میں اسمبلی انتخابات کے دوران ووجین کی بیٹی بھی ووٹنگ کے دن ہی متاثر ہوگئی تھیں۔ آج ، کیرالہ میں کورونا کے 4353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس عرصے کے دوران 18 افراد کی موت ہوگئی۔
اس سے پہلے وہاں بھی لیڈروں کی خوب ریلیاں ہوئیں۔اب جن ریاستوں میں الیکشن باقی ہیں وہاں کوروناکی رفتارکم ہے۔اورماسک کی بھی ضرورت اعلیٰ لیڈروں کی ریلیوں میں نہیں ہے۔خودبی جے پی لیڈرہیمنت بسواسرمانے کہاہے کہ آسام میں لوگوں کوماسک لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔جب کہ وزیراعظم اپیل کرتے رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ بی جے پی لیڈران کے اس طرح کے متنازعہ بیانات کے بعداورالیکشن میں خودحکومت کے نمائندوں کی ریلیوں میں بھیڑپرعوام سوال اٹھارہی ہے اورغیرمحتاط ہوگئی ہے۔سوشل میڈیاپرکہناہے کہ سرکارخودسنجیدہ نہیں ہے اوراس کی ذمے داری عوام پرڈال رہی ہے۔



