بین ریاستی خبریں

گجرات: دو طبقے کے مابین پرتشدد تصادم ،2 ہزار سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

گیرسومناتھ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پولیس نے گجرات کے گیر سومناتھ میں دوطبقات کے درمیان پرتشدد تصادم کے بعد تقریباََ2000 نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی کوشش اور فسادات کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس واقعے میں تقریباََ چھ پولیس اہلکار اور متعدد دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک عہدیدار نے پیر کو اس کے بارے میں بتایا۔اتوار کے روز ہونے والے واقعے سے متعلق ایف آئی آر میں ، 47 دیگر افراد کو بھی اسی طرح کے جرائم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ یہ معاملہ تناؤ اس وقت پیدا ہوا جب گر سومناتھ کے تحت تھانہ گاؤں نوا بندر گاؤں میں دو ماہی گیری کشتیاں ٹکرا گئیں۔عہدیدار نے بتایا کہ مختلف طبقت کے تقریباََ1500 سے 2 ہزار افراد نے مبینہ طور پر ایک دوسرے پر لاٹھیوں ، تلواروں اور لوہے اور پلاسٹک کے پائپوں سے حملہ کیا اور پتھر اور خالی بوتلیں بھی پھینک دیں۔پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ جب پولیس نے ہجوم پر قابو پانے کے لیے مداخلت کی تو فسادیوں نے ان پر بھی حملہ کیا ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس اوم پرکاش جٹ ، دو سب انسپکٹر اور تین کانسٹیبل سمیت چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہاہے کہ پولیس کو بھیڑ پر قابوپانے کے لیے آنسو گیس کے گولے چلانے پڑے۔انہوں نے کہاہے کہ اس واقعے کے سلسلے میں دونوں طبقوں کے 47 نامعلوم اور 1500سے 2000 نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) ،عوامی ملازمین کوجان بوجھ کر شدید چوٹ پہنچا نے ،143، (غیر قانونی ہجوم) 147 اور 148 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایاہے کہ تصادم کے بعد قریبی تین پولیس اسٹیشنوں انا ، گرگڈاڈا اور کوڈنار کے پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ مقامی کرائم برانچ اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کو بھیڑ پر قابوپانے کے لیے روانہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button