تلنگانہ کی خبریں

گدوال وجئے لکشمی کا بحیثیت میئر گریٹر حیدرآباد انتخاب

گدوال وجئے لکشمی کا بحیثیت میئر گریٹر حیدرآباد انتخاب

حیدرآباد: ( اردودنیا.اِن) میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی) کی حیثیت سے گدوال وجئے لکشمی کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے جن کا تعلق برسر اقتدار ٹی آرایس پارٹی سے ہے ۔جبکہ سری لتا ریڈی کا ڈپٹی میئر کی حیثیت سے انتخاب کیا گیا ہے ۔

گدوال وجئے لکشمی رکن راجیہ سبھا و سینئر پارٹی قائد کے۔ کیشوراؤ کی دختر ہیں ۔نومنتخب میئر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن گدوال وجئے لکشمی گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حالیہ انتخابات میں بنجارہ ہلز ڈویثرن سے کامیاب ہوئی ہیں ۔

جبکہ سری لتا ریڈی کا ڈپٹی میئر کی حیثیت سے انتخاب کیا گیا ہے۔ جو کہ تارناکہ ڈویثرن سے منتخب ہوئی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button