
جبل پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ایم پی کے جبل پور ضلع میں عاشق جوڑے کی جم کر پٹائی کی اور لڑکے کے ساتھ غیر انسانی سلوک بھی کیا گیا ۔لڑکے کے بال کاٹ کر جوتے کی مالاپہناے کر پورے گاؤں میں گھمایا گیا۔ لڑکے کا قصور صرف اتنا ہے کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو موبائل گفٹ دیا تھا ۔خیال رہے کہ لڑکی دوسری ذات سے تعلق رکھتی ہے۔
یہ واقعہ ضلع کے دامن کھمریا گاؤں کا ہے۔ جب لڑکی کے گھر والوں کو موبائل گفٹ دیئے جانے کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے لڑکے اور اس کے دوست کا سر منڈوا یا اور پورے گاؤں میں جوتے کی مالا پہنا کر گھمایا۔ 22 مئی کے اس واقعہ کے تحت دونوں فریقوں نے آپس میں مصالحت کرلی تھی۔لیکن اتوار کے روز اچانک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معاملہ پھر گرم ہوگیا۔
پولیس نے اس معاملہ میں چاروں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق دامن کھمریہ گاؤں کے رہائشی راجکمار (20) نے شکایت درج کروائی ہے کہ وہ اس گاؤں کی ایک 19 سالہ لڑکی سے محبت کرتا ہے، لڑکی نے اس سے بات کرنے کے لئے موبائل مانگا ، تو نوجوان نے اپنے دوست مہندر (21) سے موبائل لے کر اسے تحفہ میں دیا، وہ دونوں باتیں کرتے تھے ،
22 مئی کولڑکی کے باپ نے لڑکی کے پاس موبائل دیکھ لیا، اس سے پوچھ گچھ کی گئی اور حقیقت سامنے آگئی۔ اس کے بعد اس کے دبنگ والد اور کنبہ کے دیگر افراد نے راج کمار اور اس کے دوست مہندر کو پکڑکر دونوں کے سر مونڈنے کے بعد جوتوں کی مالا پہنا کرپورے گاؤں میں گھمایا۔
راج کمار اور مہندر نے الزام لگایا کہ دبنگوں نے تھوک بھی چٹوایا ۔ اس دوران دونوں کو قتل کرنے بھی دھمکی بھی دی گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعہ میں پون ، شیوکمار سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔



