قومی خبریں

گوامیں بی جے پی کی حلیف پارٹی این ڈی اے سے نکلی

پنجی :(اردودنیا.اِن)گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) نے ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے زیرقیادت حکومت پر ’گوا مخالف پالیسیاں‘ اپنانے کا الزام عائد کیا کے وہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے الگ ہوگئی۔ 40 ممبران گوا کی قانون سازاسمبلی میں جی ایف پی کے تین ایم ایل اے ہیں اور پارٹی سے اتحاد سے علیحدگی ہونے سے پرمود ساونت حکومت کے استحکام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ وجے سردسائی کی قیادت والی پارٹی حکمران اتحاد کا حصہ نہیں ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ منوہر پاریکر کی سربراہی میں بی جے پی کی حکومت بنانے کے لیے جی ایف پی نے 2017 میں این ڈی اے کی حمایت کی تھی۔ تاہم سنہ 2019 میں پاریکر کے انتقال کے بعد پرمود ساونت کے زیرقیادت حکومت میں جی ایف پی کے تین وزرا کی عدم موجودگی سے تعلقات قدرے دباؤکاشکار ہوگئے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button