پنجی:(اردودنیا.اِن)کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کی روک تھام کے لئے ساحلی ریاست گوا میں چار روزہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگ جمعہ کے روز گھر کے اندر ہی رہے اور سڑکیں ویران نظر آئیں۔کورونا سے متعلق پابندیاں جمعرات کی رات 9 بجے سے نافذ کردی گئی ہیں ، جو پیر 3 مئی کی صبح چھ بجے تک نافذ العمل رہیں گی۔ریاستی حکومت نے کہا کہ اس مدت کے دوران تمام ضروری خدمات جاری رہیں گی۔
ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سڑکوں پر صرف چند گاڑیاں نظر آرہی ہیں اور پابندیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے خاص طور پر شہری علاقوں میں سخت نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ تعاون کر رہے ہیں اور اپنے گھروں کے اندر ہی ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران گوا میں کورونا کیسز میںمستقل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے ریاستی انتظامیہ نے لوگوں کی نقل وحمل اور دیگر عوامی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔



