گورمیت رام رحیم پیرول پر ؟ سنار یا جیل سے سخت سکیورٹی میں گروگرام کے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا
گروگرام:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)زیادتی اور قتل کے الزام میں ہریانہ کی روہتک جیل میں عمر قید کی سزا پانے والے ڈیرہ سچا سواد کے سربراہ اور مبینہ مذہبی گرو گرمیت رام رحیم کو پیرول مل گیا ہے۔ گورمیت کو جمعہ کے روز سخت سکیورٹی میں روہتک کی سناریا جیل سے گروگرام لے جایا گیا ، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ گورمیت کو گروگرام میں کہاں رکھا گیا ہے اور اسے پیرول کب سے ملا ہے؟
ذرائع کے مطابق گرمیت کی والدہ بھی اس سے ملنے وہاں پہنچیں گی۔ ذرائع کے مطابق گورمیت نے سناریا جیل سپرنٹنڈنٹ سنیل سانگوان کو 17 مئی کو پیرول کے لئے درخواست دی تھی، تاہم اس کی طبیعت بگڑنے پر 6 دن پہلے اسے پی جی آئی روہتک میں داخل کرایا گیا تھا ، لیکن یہاں گورمیت نے اہل خانہ اور ہنی پریت سے ملاقات کی ضدکی تھی ۔
پی جی آئی کے میڈیکل بورڈ نے اس کی صحت جانچنے کے بعد اسے واپس جیل بھیج دیا۔ اس سے قبل گورمیت نے متعدد بار پیرول کے لئے درخواست دی تھی ، جو سکیورٹی وجوہات کی بنا پرمسترد کردی گئی تھی۔ جب گورمیت کی والدہ کی حالت خراب ہوئی ، اور اسے میدانتا میں داخل کرایا گیا ،تو اسے مبینہ طور پر خفیہ طریقے سے ایک دن کی پیرول دی گئی تھی ۔واضح ہو کہ گورمیت رام رحیم کو دو سادھوؤں نے عصمت دری کے ایک مقدمہ میں 20 سال قید کی سزا سنائی ہے، وہ ایک صحافی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے۔
اسے 25 اگست 2017 کو پنچ کولہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا، سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے ذریعہ سزا سنائے جانے کے بعد اسے سناریا ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا۔ 27 اگست 2017 کو جیل میں ہی سی بی آئی عدالت قائم کی گئی تھی، اسی دن اس کی سزا مقرر کئی گئی تھی ،اور تب سے وہ پس زنداں ہے ۔



