گورکھپور:۲۰؍جنوری ( ایجنسیاں) گورکھپور میںپولیس ورد ی میں ملبوس بدمعاشوں نے روڈ ویز بس میں سوار دوصرافہ تاجر وںسے 18 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ گورکھپور سے لکھنؤ جانے والی اس بس پر وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے بس میں سوار ہو کر پوچھ گچھ کے بہانے دونوں صرافہ تاجر کو نیچے اتارا، اس کے بعد انہوں نے کچھ دور لے جاکر لوٹ پاٹ کو انجام دے ڈلا۔موصولہ اطلاع کے مطابق لوٹ پاٹ سے متاثر مہاراج گنج کے دیپک ورما اور رام ویر نامی شخص شامل ہے ۔دونوں نچ لول نامی جگہ سے روڈ ویز بس سے پہلے گورکھپور آئے تھے، پھر لکھنؤ جانے کے لئے جن رتھ نامی بس میں سوار ہوئے ،
اسی دوران پولیس کی وردی میں ملبوس بدمعاشوںنے ان تاجروں سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ پوچھ گچھ کے بہانے انہوں نے دونوں تاجروں کو نیچے اتارا۔ وہاں سے انہیں آٹو میں بٹھاکر ایک ڈنگا نامی گاؤں لے گئے ۔ متأثرہ تاجروں کے مطابق جیسے ہی وہ گاؤں کے قریب پہنچے ، دونوں نے ان کو مارپیٹ کرنے لگے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ان کے پاس موجود 18 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ اس میں دیپک ورما کے 10 لاکھ اور رام ویر ورما کے آٹھ لاکھ روپے شامل ہیں۔پولیس کی وردی میں ملبوس لیٹروں کے فرار ہونے کے بعد تاجروں کی اطلاع پرجائے وقوعہ پر پولیس پہنچی، پولیس نے ان لٹیروں کیخلاف معاملہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے



