پٹنہ : (اردودنیا۔ان) جکن پور میں 14سالہ لڑکی کو گھرمیں داخل ہوکر مارڈالنے کی خبر سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ قتل کی یہ واردات جکن پور کے جے پرکاش نگرمیں جمعرات کی صبح تقریباً ساڑھے دس بجے سرزد ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک لڑکے نے چار سال کی بچی کے سامنے میٹرک کی طالبہ انشوکماری کو مارڈالااور چشم دیدبچی کے چلانے پربھیڑ امڈگئی ۔
انشوکماری کی والدہ اس کے میٹرک کاایڈمٹ کارڈ لانے اپنے میکے نالندہ کے چنڈی جارہی تھی اسی دوران اس واردات کو انجام دیاگیا۔ اس کے والد بھی کام پر نکل چکے تھے۔ انشو میٹرک کے امتحان کیلئے سنٹرکنڈیڈیٹ تھی۔اس نے میٹرک امتحان کافارم اپنے نانی کے گھرچنڈی سے بھراتھا۔لیکن امتحان کی تیاری پٹنہ میں کررہی تھی ۔ پچھمی جے پرکاش نگرمیں اس کاپورا کنبہ کرایہ پررہتا ہے ۔
جمعرات کی صبح انشو کی والدہ ایڈ مٹ کارڈ بس سے چنڈی نکلی تھی اور ادھر انشو اپنے بھائی کی سسرال میں سبزی پہنچانے نکل گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ بھائی کی سسرال میں کسی کی موت کے سبب چھوتکا کے وجہ سے وہاں سے سبزی پہنچانے اپنی بھتیجی کے ساتھ انشو گھر لوٹ رہی تھی کہ کوئی اسے مار کر بھاگ گیا۔ان دنوں مجرمانہ وار داتوںمیںاضافہ ہواہے ۔پولیس بھی سرگرم عمل ہے اور حتی الامکان کرائم پر قابوپانے کی کوشش کررہی ہے لیکن وارداتوںمیں اضافہ باعث تشویش ہے ۔




