قومی خبریں

ہائی کورٹ کا فیس بک ، وہاٹس ایپ کی اپیل پر سی سی آئی سے جواب طلب

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) سے فیس بک اوروہائٹس ایپ کی ان اپیلوں پرجواب مانگاہے جن میں میسجنگ ایپ کی نئی رازداری کی پالیسی کی تحقیقات کے حکم کے خلاف ان کی درخواستوں کو خارج کرنے کی اپیل کوچیلنج کیاگیاہے۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جسسمیت سنگھ کی بنچ نے سی سی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 21 مئی کو اگلی سماعت تک اس کا جواب طلب کرلیاہے۔سنگل بنچ نے 22 اپریل کو اپنے حکم میں کہا تھا کہ اگرچہ سی سی آئی کے لیے وہاٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کے خلاف سپریم کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں کے فیصلوں کا انتظار کرنا سمجھداری ہوگا۔

اس حکم کوچھوٹا یا گھٹا دینے والا دائرئہ اختیار نہیں کہا جائے گا۔عدالت نے کہا کہ اسے فیس بک اور وہاٹس ایپ کی اپیل میں ایسا کوئی معیار نظر نہیں آرہا ہے جس کی بنیاد پر سی سی آئی کی تحقیقات کی ہدایت میں مداخلت کی جانی چاہیے۔سی سی آئی نے سنگل بنچ کے سامنے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس شخص کی رازداری کی مبینہ خلاف ورزی کی تحقیقات نہیں کررہا ہے جس پر عدالت عظمیٰ غور کررہی ہے۔سی سی آئی نے عدالت کے روبرو استدلال کیا کہ وہاٹس ایپ کی نئی پالیسی صارفین کی بڑی تعداد میں معلومات اکٹھا کرے گی اور مزید صارفین کو شامل کرنے کا ہدف بنائے جانے والے اشتہارات کے لیے ان کی نگرانی کرے گی اور اس طرح سے یہ اسٹیٹس پر اثر انداز ہوگی۔

ریگولیٹرنے کہاہے کہ دائرئہ اختیار کے سوال پر کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے۔ سی سی آئی نے واٹس ایپ اور فیس بک کی اس درخواست کی بھی مخالفت کی جس میں انہوں نے اس فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ اور فیس بک نے سی سی آئی کے 24 مارچ کے حکم کو چیلنج کیا تھا تاکہ نئی رازداری کی پالیسی کی تحقیقات کی ہدایت کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button