ہانگ کانگ میں کروڑوں ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث 7 افراد گرفتار
ہانگ کانگ،21؍جنوری (ایجنسی) ہانگ کانگ پولیس نے بدھ کوکہا ہے کہ 6ارب30کروڑ ہانگ کانگ ڈالر (تقریبا 81کروڑ30لاکھ امریکی ڈالر) مالیت کی منی لانڈرنگ کی سازش اور دیگرجرائم میں ملوث 7مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ہانگ کانگ پولیس کو ایک ای میل فراڈ کیس کی تحقیقات کے دوران ہانگ کانگ میں سرگرم ایک بین الاقوامی تجارتی جرائم پیشہ گروہ کا پتہ چلا۔
اس گروہ نے ہانگ کانگ میں بینک اکاونٹس کھولنے کے لئے جعلی شناختی سرٹیفکیٹ اورکمپنی کی غلط معلومات کااستعمال کیا اس کام میں مقامی بینک کے عملہ کے سات ارکان بھی ملوث نکلے۔یہ گروپ 14 کارپوریٹ اکانٹ کھلوانے میں کامیاب رہا جس نے 2017 سے 2020 کے درمیان مشتبہ جرائم سے حاصل ہونیوالی تقریبا6ارب30کروڑ ہانگ کانگ ڈالر کی رقم منتقل کی۔پولیس نے بتایا کہ بینک عملے کے سات ارکان کو گرفتار کیا گیاہے جن میں پانچ مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ معاملے کی تفتیش جاری اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔




