بین ریاستی خبریں

ہماچل میں داخلے کے لئے : یوپی ، دہلی اور پنجاب کے لوگوں کو کرونا کی منفی رپورٹ پیش کرنی ہوگی

شملہ :(اردودنیا.اِن) اگر آپ ہماچل پردیش جانا سوچ رہے ہیں ،تو اس سے پہلے حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کا مطالعہ کرلیں۔نئے ضابطہ کے مطابق ریاست میں داخلے کے لئے اب کورونا منفی رپورٹ کو لازم قرار دیا گیا ہے ۔ ریاستی وزیراعلیٰ دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک آرڈر میں ، یوپی ، دہلی ، پنجاب ، مہاراشٹر ، گجرات اور کرناٹک سے آنے والے سیاحوںکے لئے کورونا منفی رپورٹ لازم کردی گئی ہے۔ حکم نامہ کے مطابق آر ٹی پی سی آر کی منفی رپورٹ 72 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہئے۔

یہ فیصلہ ہماچل پردیش کے چیف منسٹر جے رام ٹھاکر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔ سی ایم جے را م ٹھاکر نے کہا کہ ملک کے ساتھ ساتھ ریاست ھماچل پردیش میں بھی کورونا کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہی تشویش کی بات ہے۔ اگرچہ انہوں نے فی الحال لاک ڈاؤن جیسے کسی اہم فیصلے کی تردید کی ہے ، لیکن انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پابندیوں میں اضافہ ممکن ہے ۔

واضح ہو کہ ہمسایہ ریاست پنجاب میں سب سے زیادہ کرونامتأثرہ ہونے کی وجہ سے صوبہ میں بھی تشویش بڑھی ہے ۔ اس صورتحال میں اس فیصلے سے کورونا چین کو توڑنے میں مدد ملے گی، البتہ اس فیصلے سے ریاست کی سیاحتی صنعت پر برا اثر پڑ سکتا ہے ،جو کئی ماہ کے بحران کے بعد بحالی کی طرف گامزن تھا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button