نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)بھارت اور چین کے مابین گیارہویں کور کمانڈر سطح کی بات چیت تقریباََ 13 گھنٹے تک چلے رہنے کے بعد گذشتہ رات گیارہ بجے مکمل ہوئی۔ ہندوستان اور چین نے گوگرا ہائٹس ، ہاٹ اسپرنگس اور دیپسانگ میدانی سمیت بقیہ جگہوں سے دستبرداری پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان نے ان حصوں سے فوجیوں کے انخلا کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔
اس سے قبل فوجی مذاکرات کادسواں دور 20 فروری کو ہوا تھا۔ دو دن پہلے ہی دونوں ممالک کی فوجوں نے پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی اطراف سے اپنی فوج اور اسلحہ واپس لینے پر اتفاق کیا تھا۔ یہ گفتگو تقریباََ 16 گھنٹے جاری رہی۔ جمعہ کو ہونے والی بات چیت میں ہندوستانی وفد کی قیادت لیہ میں 14 ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن کررہے تھے۔



