اسپورٹس

ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ: انگلینڈ کے خلاف چنئی میں پہلے دو ٹیسٹ میچ ناظرین کے بغیر کھیلے جائیں گے

ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ: انگلینڈ کے خلاف چنئی میں پہلے دو ٹیسٹ میچ ناظرین کے بغیر کھیلے جائیں گے

 

Getty Images

نئی دہلی،23؍جنوری (اردودنیا.ان) ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچ بغیر ناظرین کے کھیلے جائیں گے۔ اس میچ کی میزبانی کرنے والے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کی جانب سے معلومات دی گئی ہے کہ میچ کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

یہ فیصلہ تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکی وجہ سے لیا ہے۔انگلینڈ کی ٹیم ہندوستان کے دورے پر پہلے دو ٹیسٹ میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری آر ایس راما سامی کے مطابق دونوں پہلے ٹیسٹ میچ بغیر شائقین کے کھیلے جائیں گے۔ یہ فیصلہ کورونا پیش نظر بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مدنظر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button