اسپورٹس

ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ: بی سی سی آئی نے شائقین کو دی خوشخبری اسٹیڈیم میں ناظرین کو آنے کی اجازت

ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ: بی سی سی آئی نے شائقین کو دی خوشخبری اسٹیڈیم میں ناظرین کو آنے کی اجازت


نئی دہلی: (اردودنیا.اِن) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل خوشخبری دی ہے۔ چنئی میں ہونے والے اس میچ کو دیکھنے کے لئے 50 فیصد ناظرین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق معلومات جلد دی جائیں گی۔

ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے مابین مقابلہ دیکھنے کے لئے پوری دنیا کے کرکٹ شائقین بے چین ہیں۔ پیر کو بی سی سی آئی نے چنئی میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ کے لئے شائقین کو دو گرین سگنل دیئے۔

دونوں ممالک کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 5 فروری سے کھیلا جانا ہے۔ چنئی کو چار میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچوں کی میزبانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ دونوں ٹیمیں ایم چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کے لئے بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔ تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کے سچن آر ایس رام سوامی نے بتایا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں 50 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔

وراٹ کوہلی بن سکتے ہیں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کپتان

متعلقہ خبریں

Back to top button