سرورققومی خبریں

ہندوستان میں محض ایک ماہ میں45 ہزار سے زائد کورونا مریضوں کی موت

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ہندوستان میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ ایک مہینے کے اندر 45 ہزار سے زیادہ کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ ایک سال میں مجموعی طور پر دو لاکھ آٹھ شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پھر بھی یہ تباہی رکنے نام نہیں لے رہی ہے۔ ہر روز ساڑھے تین ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہورہے ہیں۔

وزارت صحت نے یکم اپریل کو بتایا تھا کہ ملک میں ایک لاکھ 62 ہزار 927 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ آج 30 اپریل کو یہ تعداد 2 لاکھ 8 ہزار 330 ہوگئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک مہینے میں مجموعی طور پر 45403 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں ۔ جبکہ اس سے قبل مارچ میں صرف 5770 افراد ہلا ک ہوئے تھے۔ اب تک ملک میں ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار 976 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اندازوں کے مطابق جلد ہی یہ تعداد دو کروڑ سے بھی تجاوز کر جائے گی۔ 19 دسمبر 2020 کو متاثرہ افراد کی کل تعداد 1 کروڑ کو عبور کر چکی تھی۔ اس سے قبل 7 اگست کو یہ 20 لاکھ کو عبور کرچکی تھی ۔ 23 اگست کو 30 لاکھ ، 5 ستمبر کو 40 لاکھ اور 16 ستمبر کو 50 لاکھ۔ اس کے بعد 28 ستمبر کو 60 لاکھ ، 11 اکتوبر کو 70 لاکھ ، 29 اکتوبر کو 80 لاکھ ، 20 نومبر کو 90 لاکھ ، 19 دسمبر کو ایک کروڑ اور 19 اپریل کو ڈیڑھ کروڑ تک جاپہنچی تھی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 3498 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جن میں سے مہاراشٹر میں 771 ، دہلی میں 395 ، اترپردیش میں 295 ، کرناٹک میں 270 ، چھتیس گڑھ میں ، 1801 ، راجستھان میں 158 ، جھارکھنڈ میں 145 ، پنجاب۔ تمل ناڈو میں 137 اور تمل ناڈو میں 107 افراد ہلاک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button