قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا وائرس 15332 نئے کیسز، 77 اموات

نمونوں کی جانچ
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ہندوستان میں ایک دن میں کورونا کے 15388 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی کل تعداد 11244786 ہوگئی ہے۔ منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فعال کیسزکی تعداد 187462 ہوگئی ہے۔ ان کا علاج اسپتال میں جاری ہے،

جو کل کیسوں کا1.67 فیصد ہے۔ ملک میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح اب 96.93 فیصد ہوگئی ہے۔ شرح اموات 1.40 فیصد ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مزید 77 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں اموات کی تعداد بڑھ کر 157930 ہوگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور پر 10899394 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔جبکہ ملک میں مجموعی طور پر 23008733 افراد کو کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال 7 اگست کو ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ ، 23 اگست کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر کو 40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی تھی۔ اسی کے ساتھ ہی 16 ستمبر کو انفیکشن کے کل کیسز50 لاکھ ، 28 ستمبر کو 60 لاکھ ، 11 اکتوبر کو 70 لاکھ ، 29 اکتوبر کو 80 لاکھ ، 20 نومبر کو 90 لاکھ اور 19 دسمبر کو ایک کروڑ کو عبور کرچکے تھے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق ملک میں 8 مارچ تک 222716796 نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے۔ ان میں سے پیر کے روز 748525 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button