قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کیسز 1.06 کروڑ سے متجاوز، 24 گھنٹوں میں 15223 نئے کیسز

ہندوستان میں کورونا کیسز 1.06 کروڑ سے متجاوز، 24 گھنٹوں میں 15223 نئے کیسز


نئی دہلی :(اردونیانیوز) ہندوستان سمیت دنیا کے 180 سے زیادہ ممالک میں کورونا وائرس کا قہرہے اب تک 9.68 کروڑ سے زیادہ لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں۔ اس وائرس نے 20.74 لاکھ سے زیادہ متاثرہ افراد کی جانیں لے لی ہیں۔ ہندوستان میں کورونا کیسز روزانہ بڑھ رہے ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔

وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کوروناء مریضوں کی تعداد 10610883 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 15223 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 19965 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اور 151 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر10265706 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اور 152869 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا کیسز کی موجودہ تعداد دو لاکھ سے کم ہے۔ اس وقت ملک میں 192308 فعال کیسز ہیں۔ صحت یابی کی شرح کے بارے میں بات کریں تو اس میں معمولی اضافے کے بعد 96.74 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مثبت شرح 1.94 فیصد ہے۔ شرح اموات 1.44 فیصد ہے۔ 20 جنوری کو 780835 کورونا کے نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر 189347782 نمونے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ16 جنوری سے ملک میں کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگانے کا پروگرام شروع ہوچکا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے دنیا کا سب سے بڑا کورونا ٹیکہ پروگرام قرار دیا ہے ، جس کے تحت تقریبا تین کروڑ ہیلتھ ورورکز اور فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین کی خوارک پلائی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button