
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ایک بار پھر دیکھا جارہا ہے۔ جمعرات کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 211298 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 3847 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ منگل کے روزمتاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے کم تھی، جبکہ بدھ کے روز یہ 2.08 لاکھ تھی۔
راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد نئے مریضوں سے زیادہ ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 83 ہزار 135 صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 25 لاکھ سے کم ہو کر 24 لاکھ 19 ہزار 907 ہوگئی ہے۔
اب اگر متاثرین کی مجموعی تعداد کی بات کریں تو یہ 2.73 کروڑ سے زیادہ ہوچکے ہیں، صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 2.46 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اموات کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 235 ہوگئی ہے۔



