قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کے 362727 نئے کیسز اور 4120 اموات

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تباہی برپار رکھی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 362727 نئے کیس درج کیے گئے ہیں ، جبکہ اس دوران4120 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے ساتھ مریضوں کی مجموعی تعداد 3710525 ہوچکی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 355181 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

جبکہ اس دوران 1864594 افراد کورونا ٹیسٹ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی مثبت شرح 19.45فیصد تک پہنچ گئی۔واضح رہے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے حکومت ویکسین پر کام کر رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں دی گئی کورونا ویکسین کی خوراک کی کل تعداد 17.70 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ 18 سے 44 سال کی عمر کے 417321 افراد نے اپنی پہلی خوراک لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button