
نئی دہلی ،18؍ جون :(اردودنیا/ایجنسیاں)ہندوستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ختم ہورہی ہے ۔ کورونا کے نئے کیسز میں مستقل کمی آ رہی ہے۔ اس کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے۔ جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 62480 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس دوران 1587 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔
نئے کیسز کی درج ہونے کے بعد ملک میں کل کیسز29762793 ہوگئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 383490 مریض ہلاک ہوئے ہیں،جبکہ 28580647 صحت یاب ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق صحت یاب افراد کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کے مقابلے میں مسلسل 36 ویں دن زیادہ ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 88977 صحت یاب ہوئے ہیں۔



