
ہنومان اور مہاتما گاندھی بھی تھے ’آندولن جیوی‘، کسانوں سے بات کرے حکومت :راکیش ٹکیت

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ بھگوان ہنومان اور مہاتما گاندھی بھی آندولن جیوی تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں سے بات کرے، انہیں پکڑ کر جیل میں نہیں ڈالنا چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی کے تجربہ کار لیڈر لال کرشن اڈوانی کولے کر کہا کہ جب وہ صدر بننے جارہے تھے توان پر ایودھیا کا مقدمہ چلادیا گیا۔
اس سے قبل اتوار کے روز راکیش ٹکیت نے کہا تھا کہ جب تک کسانوں کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہیں، حکومت کو ہم سکون سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ ضلع کرنال کے اندری اناج منڈی میں کسانوں کی’مہاپنچایت‘ سے خطاب کرتے ہوئے ٹکیت نے کہا کہ 40لیڈران جو مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کی قیادت کررہے ہیں وہ ملک بھر میں گھومیں گے اور حمایت حاصل کریں گے۔



