تلنگانہ کی خبریں

ہنگولی سے 18 مستحق طالبات کی فراغت اور کامیاب جلسہ تقسیم اسناد

پربھنی

پربھنی (سید یوسف) خودکفیل ہونا اور کسب معاش کی فکر میں رہنا اسلامی تعلیمات میں مستحسن ومطلوب ہے.سماج اور معاشرہ کئی بے سہارا خواتین ایک عرصہ دراز سے اپنی ضروریات کی تکمیل میں فکر مند نظر آتی تھی – اس متعلق ارباب صفا بیت المال نے اس اہم ضرورت کو محسوس کیا اور تین سال قبل بلاتفریق مسلک ومذہب ایسی مستحق خواتین کےلئے ٹیلرنگ سینٹر قائم کیا – جس میں اب تک 300 سے زائدمستحق طالبات نے ٹیلرنگ کورس مکمل کرکے سندحاصل کی ہے – مذکورہ معاملہ میں 14دسمبر2020 بروز پیرصبح ۱۱بجے ایک عظیم الشان نشست منعقد ہوئی – جس کی صدارت الحاج حافظ سید افسر کاشفی ( ناظم مدرسہ تحفیظ القرآن) ھنگولی نے فرمائی – اس مرتبہ 18 طالبات نے ٹیلرنگ کورس مکمل کرکے فراغت حاصل کی- صفا بیت المال کی جانب سے ان طالبات کو سند فراغت سے نوازا گیا – اس موقع پرمولانا اعجاز خان بیتی نے اپنے خطاب میں طالبات کو پردہ کی اہمیت بتائی اور کسب معاش کی اہمیت پر دینی اس موقع پر مذہبی اعتبار سے روشنی ڈالی – صدر محترم نے قرآن کی تلاوت اور نمازوں کی پابندی پر ایمان افروز بیان کیا اور توجہ دلائی – آخر میں صدر محترم حافظ سید افسر کی دعاپر مجلس کا اختتام ہوا.حاضرین مجلس نے مولانا اعجاز خان بیتی اور ان کے رفقاء کی خدمت خلق کی دھن اورلگن کو خوب سراہا- اس موقع پرصفاءبیت المال اورشہر کے ذمداران میں حافظ سید امین ،فاروق بھائی، عبد الصمدبھائی، محمد خواجہ بھائی اعظم کالونی،پٹھان نواب سر، پٹھان اشفاق خان، شیخ محسن بھائی، مستان شاہ نگر اور دیگرذمہ داران موجود تھے- اس طرح کی اطلاع مولانا اعجاز خان بیتی خادم صفاءضلع ھنگولی نے دی

متعلقہ خبریں

Back to top button