
ممبئی:(اردودنیا.اِن)چنئی سپر کنگز کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ کادستیاب نہ ہونابڑا دھچکا ہے کیونکہ آسٹریلیا کے جیسن بہرینڈورف اور جنوبی افریقہ کے لونگی اینگیڈی بھی اگلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔فاسٹ باؤلرز کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔آسٹریلیائی فاسٹ بولر ہیزل ووڈ اپنے آپ کو بین الاقوامی کرکٹ کے لیے فٹ رہنے کے لیے آخری لمحات میں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔
بہرینڈورف کو ان کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے لیکن وہ ابھی تک نہیں پہنچے ہیں جبکہ نگیڈی کو پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز چھوڑنے کے بعد آئسولیشن سے گذرنا پڑا ہے۔
فلیمنگ نے دہلی سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہاہے کہ اینگیڈی دستیاب نہیں ہیں۔اگلے میچ سے قبل وہ ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔لہذا جوش ہیزل ووڈکا دستیاب نہ ہوناایک جھٹکاہے۔نیوزی لینڈ کے سابق کپتان فلیمنگ نے تجربہ کار سریش رینا کی تعریف کی ، جو پچھلے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد آئی پی ایل میں واپس آئے ، انہوں نے 36 گیندوں پر 54 رنز کی اننگ کھیلی ہے۔



