بین ریاستی خبریں

ہیلتھ ورکرز کی دوران خدمات ہوئی اموات پرحکومت کا رویہ افسوسناک ہے: مایاوتی

لکھنؤ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے کورونا جنگجوؤں ، ڈاکٹروں اورہیلتھ ورکرز کے خدمات کے دوران بیمار ہونے اور ان کی اموات ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ملک بھر میں کورونا جنگجوئوںخاص کر ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کے خدمات کے دوران بیمار ہونے یا ان کی موت ہونے پر حکومتوں کی طرف سے نظرانداز کرنے کی خبریں انتہائی افسوسناک ہیں۔

حکومتوں کو ان کی سلامتی وغیرہ پر مکمل سنجیدہ ہونے کی اشد ضرورت ہے۔دوسرے ٹویٹ میں بی ایس پی رہنما نے کہاکہ اسی طرح یوپی میں پنچایت انتخابات میںڈیوٹی سرانجام دینے والے اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کی کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے موت کی شکایتیں عام ہو رہی ہیں ، لیکن مناسب تحقیقات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مناسب حکومتی مدد بھی نہیں مل پارہی ہے۔ جو سراسر غیرمناسب ہے۔ حکومت کو فوری طور پر اس طرف دھیان دینا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button