سرورققومی خبریں

ہیکنگ کا نیا طریقہ:آن لائین فراڈ کا اگلا نشانہ کہیں آپ تو نہیں

امریکہ کے ٹیلی کام سروس

ٹرانزیکشن کیلئے فون میں آنے والا او ٹی پی بھی اب محفوظ نہیں

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)بینکنگ کے استعمال کے دوران آپ او ٹی پی کے توسط سے کئی سارے لین دین بھی کرتے رہیں گے ، لیکن متعدد بار آپ کو او ٹی پی نہیں ملا ہوگا، اگر ایسا ہے ،تو یہ کوئی عام مسئلہ نہیں ہے، یہ دھوکہ دہی کے آثار ہیں ۔ در حقیقت سائبر سکیورٹی ماہرین نے اب سائبر حملہ کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

ہیکرس آپ کے موبائل فون سے ڈیٹا چوری کرنے کے لئے ایس ایم ایس کا استعمال کر رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق ہیکر کاروباری مقصد کے لئے بھیجے گئے ایس ایم ایس کا استعمال حملے کیلئے کرتے ہیں۔ وہ ان سروس میں موجود خامیوں کو ڈیٹا چوری کرنے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ اس دھوکہ دہی میں سائبرمجرم یا ہیکرس آپ کے فون کے پیغامات کو ہیک کرتے ہیں،

اس کے بعد میسج کودوسرے فون میں ڈائی ورٹ کردیتے ہیں ،یہ فون کال کی طرح ہی ہوتاہے، جس میں کمپنی یا بینک کے ذریعہ میسج کیا جاتا ہے ، لیکن صارف تک نہیں پہنچ پاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ، ہیکرس ٹرانزیکشن پڑھتے ہیں اور صارف کو پتہ نہیں چلتا ہے ، دھوکہ دہی کا انکشاف اس وقت ہوا جب مدر بورڈ کے رپورٹر جوزف کوکس کے ذاتی نمبر پر ہیکر نے حملہ کیا۔

اس طرح کے حملے میں سب سے عجیب بات یہ ہے کہ ہیکر صرف 16ڈالر یعنی تقریبا 1 1190 روپے ادا کرکے سروس تک پہنچ جاتا ہے۔ کاکس کے معاملے میں سروس کمپنی نے خامیوں کو بہتر بنانے کا دعوی کیا ہے۔خیال رہے کہ امریکہ میں اب تک جعلی ایس ایم ایس کے ڈائی ورٹ کے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکہ کے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے اپنے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں، ایسے معاملات بھارت میں سامنے نہیں آئے ہیں ، لیکن ہمارے ٹیلی کام سروس کمپنی کو بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button