تلنگانہ کی خبریں

یتیم خانہ کے 45 بچے کورونا مثبت

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن)شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ ایل بی نگر میں واقع ایک یتیم خانہ میں مقیم 45 بچوں میں کورونا وائرس کی توثیق ہوئی ہے ۔ یتیم خانہ میں رہنے والے ان بچوں کو کورونا وائرس کی توثیق کے بعد انتظامیہ کی جانب سے یتیم خانہ کی نچلی منزل پر قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ایل بی نگر میں چلائے جانے والے اس یتیم خانہ میں 100 بچے رہائش پذیر ہیں اورجن میں بعض بچوں کو بخار اور سردی کی شکایت کے بعد ان کے معائنوں کا فیصلہ کیاگیا اور تمام بچوں کے معائنہ کے بعد اس بات کی توثیق ہوئی کہ 45 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور مابقی بچوں کے معائنہ منفی پائے گئے ہیں۔

یتیم خانہ کے انتظامیہ نے بتایا کہ جن بچوں میں کورونا وائرس کی توثیق ہوئی ہے انہیں نچلی منزل پر منتقل کرتے ہوئے انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے علاج و معالجہ کے انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ جن بچوں کے معائنے منفی پائے گئے ہیں ان کو متاثرہ بچوں سے علحدہ کردیا گیا ہے اور اس بات کی کوشش کی جا رہی ہے کہ متاثرین سے ان کا کوئی رابطہ نہ ہواور وہ محفوظ رہیں۔

متاثرہ بچے کورنٹائن ،ایل بی نگرعلاقہ میں تشویش

ایل بی نگر میں موجود اس یتیم خانہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی توثیق کے ساتھ ہی علاقہ کے عوام میں تشویش کی لہر پیدا ہوچکی ہے جبکہ محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہناہے کہ یتیم خانہ میں موجود قرنطینہ کی سہولت اور بچوں کی بہتر نگہداشت کی سہولت کو دیکھتے ہوئے اسی جگہ پر بچوں کو طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button