اسپورٹس

یوسف کے بعد ، عرفان پٹھان بھی کورونا وائرس سے متاثر

After Yusuf, Irfan Pathan also contracted the corona virus
Twitter

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)بڑے بھائی یوسف پٹھان کے بعد اب عرفان پٹھان بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں ۔ یہ معلومات انہوں نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہیں۔ عرفان چوتھے ہندوستانی کرکٹر ہیں جنہیںکورونا مثبت پایا گیا ہے۔عرفان نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں کوویڈ 19 ٹیسٹ میں بغیر کسی علامت کے پوزیٹیوآیا ہوں۔ میں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیاہے اور میں قرنطین میں ہوں ۔ میں درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ حال ہی میں جو لوگ مجھ سے رابطہ میں آئے ہیں ، براہ کرم اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ میں ہر ایک کو ماسک پہننے اور معاشرتی دوری کا خیال رکھنے کے لئے کہنا چاہتا ہوں۔

آپ سبھی کی صحت اچھی رہے۔اس سے قبل سابق ہندوستانی بلے باز ایس بدری ناتھ نے اتوار کے روز کہا تھا کہ وہ کوویڈ 19 میں ہونے والی جانچ میں مثبت آئے ہیں اور اس وقت وہ قرنطین میں ہیں۔ وہ ’روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز ٹورنامنٹ‘ میں متاثر ہونے والے تیسرے سابق ہندوستانی کرکٹر بن گئے۔ ان سے پہلے کرکٹر سچن تندولکراور سابق ہندوستانی آل راؤنڈر یوسف پٹھان بھی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button