بین ریاستی خبریں

یوپی: بی جے پی ایم ایل اے کا الزام : کورونا پوزیٹیو بیوی کو کئی گھنٹوں تک نہیں ملابیڈ ، زمین پر لیٹی رہیں

لکھنؤ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتر پردیش میں کورونا اور صحت کی سہولیات کی حالت ایسی ہی ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ایم ایل اے خود طبی سہولیات پراسپتالوں پر الزام عائد کررہے ہیں ،بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ایم ایل اے نے آگرہ کے ایس این میڈیکل کالج میں مناسب علاج نہ ملنے کا الزام لگایا ہے۔

ضلع فیروز آباد سے تعلق رکھنے والے جسرانہ کے ایم ایل اے رام گوپال عرف پپو لودھی کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ کوویڈ سے متاثر ہیں اور انہیں علاج کے لئے یہاں ریفر کیا گیا تھا ، لیکن ان کی اہلیہ کو کافی زیادہ دیر تک بستر نہیں ملا تھا اور انہیں 3 گھنٹے تک زمین پر رکھا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کی اہلیہ کی حالت نہیں بتائی جارہی ہے ، نہ کھانا دیا جارہا ہے اور نہ ہی پانی دیا جارہا ہے۔

ایم ایل اے کا کہنا ہے کہ افسران اور ڈاکٹر کچھ نہیں کررہے ہیں۔ معلومات ہے کہ پپو لودھی 30 اپریل کو کورونا سے متاثر ہوا تھا۔ تب ان کی اہلیہ سندھیا لودھی بھی پوزیٹیوہوگئیں۔ پہلے تو اسے فیروز آباد کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ، پھر ایم ایل اے کو ہفتہ کے روز ان کی طبیعت ٹھیک ہونے کی وجہ سے انہیں آئیسولیشن وارڈ سے فارغ کردیا گیا۔ لیکن ان کی اہلیہ کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں 7 مئی کو ایس این میڈیکل کالج آگرہ ریفر کیا گیا تھا۔

پپو لودھی کے مطابق یہاں ان کی اہلیہ کو 3 گھنٹے تک زمین پر پڑا رکھا گیا تھا اور ضلعی مجسٹریٹ کے کہنے پر بہت مشکل سے انہیں بستر مہیا کیے گئے تھے۔ اس کی حالت اب کیسی ہے ، اسے نہیں بتایا جارہا ہے۔ ایم ایل اے کے مطابق ایس این میڈیکل کالج آگرہ میں علاج ٹھیک نہیں ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button