میرٹھ،20جنوری(اردودنیانیوز)اتر پردیش کے میرٹھ ضلع کے موانا پولیس اسٹیشن کی پولیس نے منگل کی دیر رات شراب کے دو اسمگلروں کو گرفتار کیاتوایک بہت بڑاخلاصہ ہوا۔ شراب سمگلروں سے ای این اے یعنی شراب بنانے کے کیمیکل کے ڈرم ہاپور کی ایک پولیس چوکی سے خریدے گئے تھے۔ڈرم بیچنے والا کوئی اور نہیں بلکہ چوکی کاہی ایک داروغہ تھا۔ اس معاملے کا پتہ لگنے کے اور میرٹھ پولیس کی جانب سے دی گئی رپورٹ کے بعد انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے۔دراصل ضلع میرٹھ کی موانا پولیس نے رات گئے جنگ ہیڑی کے جنگل میں ایک مہندرا پک اپ وین میں شراب کے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا۔
اس دوران ملزم کے کچھ ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ دوران تفتیش ہاپوڑ کے رہائشیوں نے ملزم عرفان اور آصف رانا سے سنسنی خیز خلاصے کئے۔ دونوںشراب اسمگلروں نے بتایا کہ ان سے برآمد 8 ڈرم ای این اے انہونے ہاپوڑ کے یو پی ایس آئی ڈی سی کے داروغہ برجیش یادو سے خریدے تھے۔ یہ انکشاف ہونے کے بعد میرٹھ پولیس کے ہوش اڑگئے۔



