بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

یوپی :شرپسندوں نے بس کو یرغمال بنایا مسافروں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

متھرا :(اردودنیا.اِن)رام راجیہ کادعویٰ کرنے والے یوگی کے اترپردیش کے متھراضلع میں یمنا ایکسپریس وے پر آدھا درجن شرپسند دہلی سے ہیمیرپور جارہی ایک نجی بس میں سوارہوئے اور اس کو یرغمال بنا لیا اورتمام مسافروں سے لگ بھگ لاکھوں روپے کاسامان لوٹ لیا۔ واقعے کے بارے میں اطلاع ملنے پرآگرہ رینج کے انسپکٹر جنرل پولیس سمیت تمام اعلیٰ عہدے دارموقع پرپہنچ گئے۔

پولیس نے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گذشتہ رات نجی بس دہلی سے ہمیر پورکے لیے روانہ ہوئی تھی ، قریب ایک بجے کے قریب نوئیڈا کے علاقے سے متھرا ضلع کے کوتوالی کے علاقے پر پہنچی۔

چور مسافر کی حیثیت سے بس میں سوار ہوے اور کچھ دیر بعد اس نے اسلحہ کے زور پر بس کو یرغمال بنالیااورمسافروں سے نقدی اور زیورات لوٹ لیا۔ جب اس واقعے کو انجام دینے کے بعد شرپسند بس سے فرار ہوگئے توڈرائیورنے پولیس کو اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button