بین ریاستی خبریںسرورق

یوپی میں چارعیسائی راہبات کوٹرین سے اتاراگیا،تبدیلی مذہب کاالزام,ویڈیو ہوا وائرل

Nuns accused of conversion forced to deboard train
twitter

بھارت کی شبیہ خراب ہوگی،کیرل کے وزیراعلیٰ کااحتجاج،وزیرداخلہ نے کارروائی کایقین دلایا

لکھنؤ: (اردودنیا.اِن)اقلیتوں کے خلاف نفرت کی فضابھردی گئی ہے۔کبھی اذان سے دقت ہے توکبھی مندرمیں ان کے پانی پینے سے ۔اب فرقہ پرست عناصرکے نشانے پرعیسائی طبقہ بھی آگیاہے۔اس سے پہلے جب عیسائی نشانے پرتھے توباراک اوبامہ کے ایک بیان اورعالمی پیمانے پرمذمت سے عیسائی طبقہ کونشانہ بناناکم کردیاگیاتھا۔

’ہندوراشٹر‘ کادعویٰ کرنے والی بی جے پی کے اترپردیش جہاں رام راجیہ کادعویٰ ہوتاہے،میں ایساہی ایک نفرت انگیزمعاملہ سامنے آیاہے۔غازی آبادمیں پانی پینے پرپٹائی کے بعد اترپردیش کے جھانسی ریلوے اسٹیشن پراکھل بھارتیہ ودھیارتی پریشد(اے بی وی پی )کے لوگوں نے جبراََتبدیل مذہب کی کوششوں کاالزام لگاکر کیرل کی چار عیسائی راہبات کوٹرین سے اتاردیا۔جب پولیس نے ان کوتبدیلی مذہب نہ کرانے کی کلین چٹ دے دی تو پھر ٹرین پر سوارکردیاگیا۔

اس واقعہ پر کیرالہ میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ کیرالہ میں بی جے پی کواس کانقصان ہوسکتاہے اورعالمی پیمانے پرعیسائی دنیااس پرنوٹس لے سکتی ہے۔ کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ایک خط لکھ کر اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ امت شاہ نے اس معاملے میں سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔وجین نے اپنے خط میں لکھاہے کہ اس طرح کے واقعات سے ملک کی شبیہ اور اس کی مذہبی رواداری داغدار ہوتی ہے۔

مرکزی حکومت کو اس طرح کے واقعات کی پرزور مذمت کرنی چاہیے۔ میری گذارش ہے کہ آپ اس معاملے میں مداخلت کریں اور ان تمام افراد کو ملوث کریں اور جو تنظیمیں کوشش کر رہی ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں۔ آئین کے ذریعہ شہری آزادی نہ چھینی جائے۔

یہ واقعہ 19 مارچ کو اس وقت پیش آیا جب کچھ افرادنے راہبات کو گھیرے میں لے گئے اورہری دوار سے پوری جانے والی اتکل ایکسپریس میں زبردستی ٹرین سے اتاردیا۔ اس واقعے سے وابستہ ٹرین کے اندر ایک 25 سیکنڈ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ،

جس میں راہبات کوکچھ لوگ گھیرے میں دیکھے ہوئے ہیں۔ ان میں سے کچھ پولیس اہلکار ہیں۔ ویڈیو میں آوازہے۔پنا سامان لے آؤ۔ آپ کو بھیجا جائے گا۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ فکر مت کرو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button