
غازی پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتوار کے روزایس پی ڈاکٹر اوم پرکاش سنگھ نے غازی پور میں کرونا ویکسین نہ لینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فرمان جاری کردیا ہے۔ ایس پی نے بغیر کسی پیشگی ا طلاع کے تھانوں اور چوکیوں میں تعینات 50 پولیس اہلکاروں کو کرونا ویکسین نہ لینے کی وجہ سے معطل کردیا ہے۔ وائرلیس سیٹ پر پیغام کے بعد معطل پولیس اہلکارپولین لائن پرپہنچ گئے، جبکہ پولیس اہلکار کل پہنچیں گے ۔
ایس پی اوم پرکاش سنگھ ، جو اکثر چرچا کا مرکز بنے رہتے ہیں ،انہوں نے ہفتہ کی رات دیر ان لوگوں کے لئے نیا حکم جاری کیا، جو ویکسین نہیں لئے ہیں ۔ ایس پی کے ذریعہ وائرلیس سیٹ پر آر ٹی اہلکار نے بتایا کہ وہ پولیس اہلکار جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لی ہیں، انہیں فوری طور پر معطل کیا جارہا ہے۔
انسپکٹر، کانسٹیبل ، سمیت تمام پولیس اہلکار ، جن کو فہرست میں شامل کیا گیا تھا ، اتوار کے روز پولیس لائن پہنچے ، ان تمام پولیس اہلکار کو اگلے حکم تک جزوی طور پر معطل کرنے کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ آر آئی ایس کے سنگھ نے کہا کہ معطلی کے دوران پوری ڈیوٹی لی جائے گی ، لہٰذا اس کارروائی کو جزوی معطلی جیسی نئی اصطلاح دی گئی ہے ۔



