لکھنؤ:(اردودنیا.اِن)یوپی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 303 مزید کوروناوائرس مریضوں کی موت ہوگئی ، جب کہ 30317 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت امیت موہن پرساد نے ہفتہ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 303 مزید مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ میں پچھلے دنوں کے مقابلے میں انفیکشن کی شرح کم ہوئی ہے، اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے مریضوں کی نسبت زیادہ مریض علاج کے بعد صحت مند ہوکر گھر لوٹ رہے ہیں۔
امیت پرساد نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے 30.317 نئے کیسز سامنے آ ئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 967797 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ایڈیشنل چیف سکریٹری کے مطابق اس وقت ریاست میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 301833ہے ، جن میں سے 247257 آئی سو لیشن میںزیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز 2.66 لاکھ سے زیادہ سیمپل کی جانچ کی گئی ، جبکہ اب تک 4.10 کروڑ سے زائد سیمپل کی جانچ کی جاچکی ہے۔



