بین ریاستی خبریں

یوپی کے اسپتالوں کی بدحالی پرمرکز ی وزیرسنتوش گنگوارکا یوگی کوخط

بریلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اپوزیشن اگرشکایت کرے تووہ سیاست کہہ کرٹال دی جاتی ہے ،عوام بولے تودھمکی لیکن اب مودی سرکارکے وزیرنے یوپی کے اسپتالوں کی پول کھولی ہے ۔ لیبر اور روزگارکے مرکزی وزیرسنتوش گنگوار نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کوخط لکھ کر اسپتالوں میں کوروناوائرس سے متاثرمریضوں کی بھرتی اور حکام کی طرف سے فون نہ اٹھانے کی شکایت کی ہے۔

ہفتے کے روز بریلی میں منعقد ایک میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کودیے گئے خط میں سنتوش گنگوارنے کہاہے کہ ایسے معاملات سامنے آرہے ہیں جب مریض ریفر ہونے کے بعد بھی سرکاری اسپتال جاتا ہے تو اسے بتایا جاتا ہے کہ ضلعی اسپتال کا حوالہ دے کر اسے دوبارہ لائیں۔

اس سے مریض کی حالت خراب ہوجاتی ہے۔ یہ تشویش کی بات ہے۔ ایسی صورتحال میں ، یہ بہت ضروری ہے کہ متاثرہ مریض کو کم سے کم وقت میں ریفرل اسپتالوں میں داخل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button