
لکھنو:(اردودنیا.اِن)کوروناکی مارپورے ملک کے ساتھ ساتھ یوپی بھی جھیل رہاہے، یہاں ہر روز کورونامتاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وبا کی شدت کو دیکھتے ہوئے یوپی کے لوگوں سے ماسک لگانے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے تمام اضلاع کے عہدیداروں سے کہا کہ پہلے دن ماسک نہ لگانے پر 1 ہزار جرمانہ اور دوسرے دن ماسک نہ لگانے پر 10 ہزار جرمانہ عائد کیا جائے۔
یوگی حکومت کے اس اصول کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دیوریا کے ایک لاپرواہ شخص نے دونوں چالان کٹواڈالے ہیں۔دیوریا کے تھانہ بیریا پور تھانہ علاقہ کے مہوا گاؤں میں رہنے والے امرجیت یادو کا چالان اتوار کے روز ماسک پہنے بغیر ایک امیدوار کی انتخابی مہم میں جاتے ہوئے کاٹا گیا ۔ امرجیت بغیر ماسک کے اپنی گاڑی میں جارہا تھا تب پولیس نے 1 ہزار کا چالان کاٹ دیا۔
دوسرے دن جب امرجیت ماسک کے بغیر ایک بار پھر باہر نکلا تو پولیس نے اسے سبق سکھانے کے لئے 10000 روپے کا چالان کاٹا۔معلومات کے مطابق روڈ پر ماسک چیکنگ مہم کے دوران 331 افراد سے تین لاکھ اکتیس ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ عہدیدار کے مطابق روزانہ ماسک چیکنگ مہم چلائی جارہی ہے اور اس مہم کے تحت امرجیت کے خلاف 10 ہزار کی کاروائی کی گئی ہے۔



