
لکھنؤ ،23؍جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) یوپی میں خواتین کے ساتھ مظالم کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ مہاراج گنج میں ایسا ہی ایک کیس آیا ہے جہاں 6 نوجوان بیٹھ کر شراب پی رہے تھے اور جب وہ مدہوش ہوگئے تو انہوں نے #وحشیانہ واقعات کو انجام دیا مہاراج گنج کے علاقے میں اجتماعی #عصمت دری کے بعد ایک 12 سالہ #بچی کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔
لڑکی اپنی والدہ کو جنگل کی طرف بلانے گئی۔ اس دوران 6 افراد نے اسے شراب کے نشے میں اغوا کرکے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت کی ۔ اس کی شناخت ظاہر نہ ہو اس لیے اس کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ اگلے دن بچی کی لاش جنگل میں ملی ، ملزم گووند نے بتایا کہ ہمارے ساتھیوں نے پہلے ہمیں شراب پلایا ، پھر ہم نشے میں ہوگئے ، پھر ہم نے #بچی کو گھسیٹ کر لے گئے اور چھ افراد نے اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا، پھر ایک ساتھی نے اس کا گلا دبا کر قتل کردیا ، پولیس نے 6 درندوں کو جیل بھیج دیا ہے ، ان تمام ملزمین نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزمین پرآئی پی سی کی دفعہ 34 ، 363 ، 376 ڈی ، 302 ، 201 اور 5/6 پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔



