قومی خبریں

یوگی کے چارسال بے مثال کانعرہ کھوکھلا،آرٹی آئی میں قرض معافی کی پول کھلی،رقم میں بھی تفاوت

لکھنو: (اردودنیا.اِن)اترپردیش کی یوگی حکومت کاکسانوں کے قرضcm-yougi معافی سے متعلق غلط دعوی آر ٹی آئی کے ذریعہ سامنے آیاہے۔ 4 سال بے مثال نعرہ دے کر یوگی حکومت نے 86 لاکھ کسانوں کے قرض معافی کا دعویٰ کیاہے۔ جبکہ آر ٹی آئی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ چار سالوں میں یوپی میں صرف 45 لاکھ 24 ہزار 144کسانوں کے قرضے معاف کردیئے گئے۔

یہ معلومات اترپردیش کے ایڈیشنل زرعی ڈائریکٹر شماریات ڈاکٹر شوبھا رانی سریواستونے حق اطلاعات کے تحت وارانسی کے آر ٹی آئی کارکن راہل کمار کو بھیجے گئے سوال کے جواب میں دی ہیں۔

نوبھارت ٹائمزکے مطابق ان اعداد و شمار کے آر ٹی آئی میں منظر عام پر آنے کے بعد حکومت کے چار سالہ رپورٹ کارڈ پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ریاست کی یوگی حکومت کی فصل لون اسکیم کے تحت ، نہ صرف کسانوں کی قرض معافی ، بلکہ روپے کے اعداد و شمار میں بھی ایک بہت بڑی خامی ہے۔

آر ٹی آئی میں دی گئیں معلومات کے مطابق 2017 سے لے کر 2020 تک کسانوں کی 25 ہزار کروڑ روپے کی رقم معاف کردی گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیاگیاہے کہ اب تک اس ریاست کے تحت کسانوں کے 36 ہزار کروڑ روپے کاقرض کامعاف ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button