قومی خبریں

یو پی اے حکومت میں گیس کی قیمت 400 روپیہ تھی اور آج 900 ہے:راہول گاندھی

گوہاٹی: (اردودنیا.اِن)آسام کے جورہاٹ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرکز ی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سال قبل نریندر مودی نے رات کے 8 بجے نوٹ بندی کی تھی اور 500-1000 روپئے کے نوٹ بند کردیئے تھے۔ اس دوران انہوں نے آپ سے کہا کہ ہم کالے دھن کے خلاف یہ لڑائی لڑ رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ عوام کی جیب سے پیسہ لیکر انہوں نے ملک کے سب سے بڑے دو تین صنعت کاروں کو دے دیا۔ اس کے بعد مودی نے جی ایس ٹی نافذ کیا اور کہا کہ ایک ٹیکس ہوگا ، ایک سادہ ٹیکس ہوگا لیکن جب جی ایس ٹی نافذ ہوا تو ٹیکس کی پانچ مختلف قسمیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی جو کرنا چاہتے ہیں وہ کبھی بھی براہ راست نہیں کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے صنعتیں بند ہوگئیں۔ میں نے لوک سبھا میں کہا تھا کہ حکومت ہم دو ،ہمارے دو کی ہے۔ اس میں صرف 4 افراد مستفید ہوتے ہیں۔ یہ حکومت چھوٹے کاروباری ، متوسط طبقے کے کاروباری ، کسان اور مزدوروں کے لئے کچھ نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے گیس کے سلنڈر کو کم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

یو پی اے حکومت کے دوران گیس کی قیمت 400 روپے تھی اور آج قیمت 900 روپئے ہے۔ اس کے باوجود نریندر مودی جی کہتے ہیں کہ ہم نے گیس کی قیمت کم کردی ہے اور ہر گھر میں گیس پہنچائی ہے۔

حکومت نے صرف کچھ دوستوں کی کمائی میں کیا اضافہ

ملک میں بے روزگاری ، بڑھتی مہنگائی اور غربت کے معاملے پر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اس حکومت نے کیا اضافہ کیا؟ بے روزگاری ، مہنگائی ، غربت۔ اور صرف دوستوں کی کمائی ہے۔ واضح رہے کہ راہل کچھ عرصے سے ان امور پر مرکز کی مودی حکومت پر مسلسل حملہ کررہے ہیں۔

اس سے پہلے راہل نے جمعرات کے روز بھی ملک کی صورتحال اور روز مرہ کی مہنگائی پر حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔ راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صرف دوستوں کی کمائی میں اضافہ کیا ہے اس سے قبل راہل گاندھی نے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔

راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا تھا کہ ہندوستان اب ایک جمہوری ملک نہیں ہے۔ انہوں نے ایک ایسی خبر کے حوالے سے کہا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ ہندوستان میں اب پاکستان کی طرح ہے ، بنگلہ دیش سے بھی بدتر ہے اور کہا تھا کہ ہندوستان اب ایک جمہوری ملک نہیں۔ گزشتہ مہینے جب راہل گاندھی ایک دن کے دورے پر تمل ناڈو گئے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ جمہوریت ختم ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button