
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے منگل کو اعلان کیا کہ یکم اپریل کے بعد 45 سال سے زیادہ عمر کا ہر شہری کورونا ویکسین حاصل کر سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے یہ فیصلہ ٹاسک فورس اور ماہرین کے مشوروں کی بنیاد پر لیا ہے۔ جاوڈیکر نے کہا کہ میں ان تمام شہریوں سے گزارش کرتا ہوں کہ جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے وہ ویکسین لینے کے لیے رجسٹرکریں۔
واضح رہے کہ ابھی تک 60 سال کی عمر کے لوگوں کو کورونا ویکسین دی جارہی تھی ، حکومت کے اس اقدام سے ٹیکہ کاری مہم میں تیز ی آئے گی اور فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔لاک ڈاؤن کے امکان کے بارے میں بات کرتے ہوئے جاوڈیکر نے کہا کہ جن ریاستوں میں کورونا کے زیادہ کیسز آ رہے ہیں ، مرکزی حکومت ان ریاستی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے ، وہاں موثر انتظام ہوگا ، صورتحال کو جلد ہی قابو میں کیا جائے گا۔



