
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ہندوستان میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 131968 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 780 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس میں سے 10 ریاستوں سے 83فیصد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح 10 ریاستوں میں 93فیصد کورونا سے اموات ہوچکی ہیں۔ مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ سے سب سے زیادہ نئے کیسز اور اموات کی اطلاع ملی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 131968 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 780 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں 13060542 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور167642 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 11913292 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 979608 ہے۔
یہ کل متاثرہ مریضوں کا 7.50فید ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز میں سے 83فیصد دس ریاستوں سے ہیں۔ یہ ریاستیں مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، اترپردیش ، دہلی ، کرناٹک ، کیرالہ ، مدھیہ پردیش ، تمل ناڈو ، گجرات اور راجستھان ہیں۔ مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ 56286 نئے کیسز ہیں۔ چھتیس گڑھ میں 10652 ، اترپردیش میں 84 84 74 ، دہلی میں 743737 ، کرناٹک میں 6570، کیرل میں 4353 ، مدھیہ پردیش میں4324، تمل ناڈو میں4276گجرات میں 21 40اور راجستھان میں 3526 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔
اسی طرح 10 ریاستوں میں 93فیصد کورونا سے اموات ہوئیں ہیں۔ مہاراشٹرا میں اموات کی سب سے زیادہ تعداد 376 ہے۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 94 ، پنجاب میں 56 ، اترپردیش میں 39 ، کرناٹک میں 36 ، گجرات میں 35 ، مدھیہ پردیش میں 27 ، دہلی میں 24 ، تامل ناڈو میں 19 اور کیرالہ میں 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔



