ممبئی،02؍ نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سے متعلق کروز ڈرگ کیس میں اب بی جے پی اور مہاراشٹرا حکومت کے درمیان لڑائی ہے۔ مہاراشٹر حکومت کے وزیر نواب ملک نے منگل کو ایک بار پھر بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ فڑنویس نے الزام لگایا کہ میرے داماد کے گھر سے گانجہ برآمد ہوا ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ میرے داماد کے گھر سے کچھ نہیں ملا، چاہے آپ اپنے قریبی وانکھیڑے سے پنچنامہ منگواکر دیکھ لیں۔ ملک نے کہا کہ میں نے کل جو الزامات لگائے تھے، وہ ہوا میں نہیں لگائے تھے۔ منشیات کا کاروبار کرنے والا سربراہ تھا۔
میں نے یہ کہا دیویندر فڑنویس نے مجھ پر الزامات لگائے اور کہا کہ میں الزامات لگانے کے بعد معافی نہیں مانگتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے داماد کے گھر سے گانجہ برآمد ہوا ہے،دیویندر فڑنویس جی وانکھیڑے آپ کے قریبی ہیں، پنچنامہ مانگ کر دیکھیں، میرے داماد کے گھر سے کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے کہاکہ جب میرے داماد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تب میڈیا نے زور سے چلایا، میڈیا والوں کو گمراہ کیا گیا، کیا دیویندر فڑنویس معافی مانگیں گے؟
این سی پی لیڈر نے کہاکہ فڑنویس نے کہا کہ میں چارج شیٹ کو کمزور کرنے کے لیے الزامات لگا رہا ہوں، فڑنویس ایک وکیل ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ این ڈی پی ایس میں 6 ماہ میں چارج شیٹ داخل کرنی ہوتی ہے اور اس معاملے میں چارج شیٹ داخل ہوچکی ہے ۔
کیا آپ معافی مانگیں گے؟ فڑنویس نے کہا کہ مجھے گزشتہ حکومت میں استعفیٰ دینا پڑاتھا، یہ سچ ہے۔ تب بھی میں نے کمیشن کے سامنے کہا تھا کہ ایک بار نہیں 10 بار عوام کے مفاد میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔ملک نے الزام لگایا کہ جب سے سمیر وانکھیڑے اس محکمہ میں آئے ہیں، وہ ایک پرائیویٹ آرمی لے کر آئے ہیں، جس میں منیش بھانوشالی، سیم ڈیسوزا سمیت کئی لوگ ہیں۔
منشیات کا کاروبار بھی کرتے ہیں، لوگوں کو پھنساتے بھی ہیں۔ میں کہتا رہا کہ وانکھیڑے کے ذریعے کروڑوں روپئے کی وصولی ہوئی ہے۔ سیم ڈیسوزا نے قبول کر لیا جو پربھاکر سائیل نے کہا تھا کہ یہ 18 کروڑ کی ڈیل تھی، اب یہ منظر عام پر آ گئی ہے۔ سیم کہہ رہے ہیں کہ این سی بی اس میں ملوث نہیں ہے، ہم نے تصاویر دیکھی ہیں کہ کرن گوساوی وانکھیڑے کے پیچھے کھڑے ہیں۔
یہ ساری جعلسازی وانکھیڑے نے کی تھی۔ ہر بار ستیہ میو جیتے کہہ کر بھاگنے سے کام نہیں چلے گا۔ یہ دھوکہ دہی کا کھیل اب نہیں چلے گا۔وزیر نواب ملک نے کہا کہ 15 آف 2020 کا مقدمہ وانکھیڑے کے آنے کے بعد درج کیا گیا تھا، جس میں سارہ علی خان، شردھا کپور، دیپکا پادکون کو بلایا گیا تھا، لیکن آج تک کوئی چارج شیٹ داخل نہیں کی گئی، ایسا کیوں؟
اس کیس کے ذریعے ہزاروں کروڑ کی وصولی ہوئی ہے۔ ہم نے کہا کہ دبئی اور مالدیپ سے وصولی ہوئی، آپ نے کہا کہ میں دبئی نہیں گیا، بہن گئی۔ مالدیپ جانے کے لیے خرچہ آتاہے، کہاں سے خرچ ہوا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ آپ وانکھیڑے کی تمام تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔
وہ 5 سے 10 کروڑ کے کپڑے پہنتے ہیں۔ دوبارہ کسی کو شرٹ کوپہنتے نہیں دیکھا۔ کیا 2 لاکھ کے جوتے پہننے والا ایماندار ہے؟ وہ 2 لاکھ کے جوتے، 50 ہزار سے سے زائد کی شرٹ، 30 ہزار سے زائدکی ٹی شرٹ، 20 لاکھ سے زائدکی گھڑی پہنتے ہیں۔ اگر یہ ایک ایماندار افسر کی معیار زندگی ہے تو ہماری خواہش ہے کہ پورے ملک میں ایسا ہی ہوجائے۔
نواب ملک کے واٹس ایپ چیٹ اور مہنگے کپڑوں کے الزام پر این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے کاجوابی حملہ
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے افسر سمیر وانکھیڑے جو کہ آرین خان کے منشیات کیس کی تحقیقات کر رہے تھے انہوں نے مہاراشٹرا حکومت کے وزیر نواب ملک پرجوابی حملہ کیا۔ دراصل ملک نے وانکھیڈے کے مہنگے کپڑوں – 50 ہزار روپئے کی شرٹ اور اس کی بہن (ایک وکیل) اور فی الحال جیل میں ایک ڈرگ پیڈلر کی واٹس ایپ چیٹ کے بارے میں الزامات لگائے تھے۔



