
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)تبلیغی جماعت کے کسی پروگرام یا میڈیا سرگرمی کے لئے جو کوئی او سی آئی کارڈ ہولڈر ہندوستان آتے ہیں، اب اس کے لئے مرکزی حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔
تارکین وطن ہندوستانی کارڈ (اوسی آئی) کارڈ ہولڈر، اگر وہ ملک میں کسی مذہبی پروگرام (مشنری) ، تبلیغی یا میڈیا سرگرمیوں میں شامل ہونا چاہتاہے تو اب انہیں مرکزی حکومت سے خصوصی اجازت لینی ہوگی۔
وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ او سی آئی کارڈ ہولڈر کسی بھی مقصد سے ہندوستان میں سفر کرنے کے لئے تاحیات ایک سے زیادہ انٹر پرمٹ ویزا حاصل کرنے کا حقدار ہوگا۔
تاہم تحقیق یا کسی مشنری یا تبلیغی یا میڈیا سے متعلق سرگرمیوں میں شامل ہونے کیلئے انہیں ہندوستانی سفارتخانے سے خصوصی اجازت لینی ہوگی۔او سی آئی کارڈ ہولڈرز کو ہندوستان میں غیر ملکی سفارت خانے، غیر ملکی سرکاری تنظیموں یا ہندوستان میں غیر ملکی سفارت خانے میں ملازمت کرنے اور ایسی جگہ کا دورہ کرنے کے لئے انٹرنشپ لینے کیلئے خصوصی اجازت حاصل کرنی ہوگی۔




