بین ریاستی خبریںقومی خبریں

اڑیشہ میں کورونا کے 10,856 نئے کیسز،مزید دو مریضوں کی موت

بھونیشور ،15؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اڑیشہ میں ہفتہ کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے 10,856 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا کیسز بڑھ کر 11,22,735 ہو گئے ہیں جبکہ دو مزید مریضوں کی موت سے مہلوکین کی تعداد 8,478 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت نے ایک بلیٹن میں کہا کہ یومیہ انفیکشن کی شرح بڑھ کر 14.49 فیصد ہوگئی جو گزشتہ روز 13.57 فیصد تھی جب 10,273 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔سب سے زیادہ 3,087 نئے کیس خوردہ ضلع میں رپورٹ ہوئے۔ اس کے بعد سندر گڑھ میں 1,943، کٹک میں 909 اور سمبل پور میں 500 تھے۔

بلیٹن میں بتایا گیا کہ اڈیشہ میں 61,809 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 10,52,395 مریض اب تک اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں کورونا کے لیے 74,936 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button