
واشنگٹن:(ایجنسیاں)امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کا اعلان کر دیا۔ انخلاء 9؍11 کی 20 ویں برسی پر ہوگا۔ رواں سال 11 ستمبر کو افغانستان سے مکمل فوجی انخلاء کیا جائیگا۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ افغان امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ افغان امن عمل میں پاکستان، روس، چین کا کردار اہم ہے۔ وقت آ گیا ہے امریکہ کی طویل ترین جنگ کو ختم کیا جائے۔
افغانستان سے انخلاء کے بعد افغانستان کی معاونت جاری رہے گی۔ اس میں ملٹری معاونت شامل نہیں ہو گی۔ پاکستان افغانستان کی مدد کیلئے مزید اقدامات کرے۔ روس، چین اور ترکی بھی افغانستان کی مدد کیلئے مزید اقدامات کریں۔ یہ تمام ممالک افغانستان کے مستقبل سے متعلق اہم سٹیک ہولڈرز ہیں۔ امریکہ نے افغانستان میں اہداف مکمل کر لئے ہیں۔ اسامہ بن لادن ہلاک ہو چکا ہے۔



