
چنئی: (اردودنیا.اِن)اداکار اورلیڈر کمل ہاسن کی پارٹی مککل نییدھی مایایم (ایم این ایم) نے اپنے دو اتحادیوں کے ساتھ سیٹ شیئرنگ مکمل کرلی ہے۔ایم این ایم 6 اپریل کو ہونے والے تمل ناڈو قانون ساز اسمبلی کے لیے 234 میں سے 154 نشستوں پرمقابلہ کرے گی۔ایم این ایم نے سریتا کمار کے آل انڈیا سمتووا مکھل کاچی اور ہندوستان جانانائک کاچی کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کافیصلہ کیاہے۔گذشتہ رات منعقدہ سیٹ شیئرنگ کے مطابق AISMK اور IJK 40 سیٹیں لڑیں گے۔



