اسپورٹس

پرتھوی شا نے کھیلی 185 رنز کی اننگز ، ٹیم کو پہنچایا سیمی فائنل میں

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)وجے ہزارے ٹرافی ٹورنامنٹ 2021 کے چوتھے کوارٹر فائنل میں ممبئی کے اوپنر پرتھوی شا نے ایک بار پھر اپنی پرفامنس کا مظاہرہ کیا اور سوراشٹر کے خلاف ناقابل تسخیرسنچری اسکور کی۔

پرتھوی شا کی اس اننگ کی بنیاد پر ممبئی کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں سوراشٹر کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔اس میچ میں ممبئی کے جیتنے کے لئے 285 رنز کا ہدف ملاتھا ، جو اس ٹیم نے 41.5 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ پرتھوی شا کی اننگز نے ممبئی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ،

جنہوں نے 123 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 185 رن بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 150.41 تھا ، ممبئی کے لئے یشسوی جیسوال نے بھی 75 رنز بنائے۔ پرتھوی اور یشسوی نے پہلی وکٹ کے لئے 238 رنز کی شراکت کی اور پھر یشسوی آؤٹ ہوگئے ، لیکن اس کے بعد پرتھوی نے آدتیہ تارے کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح تک پہنچا دیا۔

آدتیہ نے بھی ناقابل شکست 20 رنز بنائے۔پرتھوی شا ٹیم انڈیا سے باہر ہیں اور دورہ آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میں موقع ملنے کے بعد انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیںوجئے ہزارے ٹرافی میں ممبئی کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا جہاں وہ عمدہ بیٹنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں سوراشٹر کے خلاف سنچری بنائی تھی اور ٹورنامنٹ میں یہ ان کی تیسری سنچری ہے۔

ان میں سے ایک بار انہوں نے پڈوچیری کے خلاف 227 اور دہلی کے خلاف ناقابل شکست 105 رنز بنائے۔سوراشٹر نے وجے ہزارے ٹرافی ٹورنامنٹ کے چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں ممبئی کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوور میں 5 وکٹوں پر 284 رنز بنائے۔ سوراشٹر کی جانب سے سمرت ویاس نے بہترین اننگز کھیلی اور 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 71 گیندوں میں ناقابل شکست 90 رنز بنائے جبکہ چیراغ جانی نے بھی 38 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 53 رن بنائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button