بین ریاستی خبریں

"تمھارا کسی سے عشق چل رہاہے” جنس طور پر ہراساں کرنے کے مترادف ہے”

ممبئی: 27دسمبر (ایجنسیز )بچوں کے جنسی تحفظ سے متعلقہ پوسکو عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں ایک 28 سالہ نوجوان مجرم قرار دیتے ہوے اپنے فیصلہ میںکہا کہ کسی آٹھ سالہ بچی سے یہ دریافت کرنا کیا "تمھارا کسی سے عشق چل رہاہے” جنس طور پر ہراساں کرنے کے مترادف ہے”

پوسکو عدالت نے ملزم کو 26دنوں کی سزا اور دو ہزار روپیہ جرمانہ عائد کرتے ہوے کہا کہ آٹھ سالہ بچی سے یہ پوچھنا کہ آیا اس کا کسی سے عشق چل رہا ہے یقینا پوسکو ایکٹ کے تحت جنسی طور پر ہراساں کرنا ہے۔

پوسکو عدالت کے خصوصی جج ایم اے بارالیا نے اپنےایک فیصلے میں کہا کہ کسی بچے سے یہ پوچھنا کہ "آپ کا کسی کے ساتھ کوئی رشتہ ہے؟” کسی سمجھدار لڑکی سے ایسا سوال پوکسو ایکٹ کے تحت جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مترادف نہیں ہوسکتا ، لیکن آٹھ سالہ عمر کی بچی جو بلکل ہی ناسمجھ ہوتی ہے اس سے یہ سوال پوچھنا جو اس کی سمجھ میں سے باہر ہو وہ اس ، ایکٹ کے تحت جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مترادف ہے لہزا مجرم اسکے لئے سزا کا مستحق ہے ۔

استغاثہ کے مطابق مجرم کی ایک مرغی کی دوکان ہے نیز متاثرہ لڑکی کی والدہ اسکی دکان سے چکن خریدنے گئی تھی ا س وقت اسکے پاس کھلی رقم نہیں تھی لہذاوہ اپنی بجی کو مجرم کی دکان پر کھڑا کر کے کھلی رقم لینے اطراف میں چلی گئیں۔ اس دوران مجرم نے بچی کو اپنی گود میں اٹھاکر یہ دریافت کیا کہ۔کیا تیرا کسی سے کوئی چکر جل رہا ہے؟

اس واقعہ کے بعد بچی کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی جسکے بعد مجرم کی پوسکو قانون کے تحت گرفتاری عمل میں آئ اور 21دنوں کے بعد اسکی ضمانت پر رہائی عمل میں آئی
عدالت نے مجرم کے ان ایام کو ہی اسکی سزا قراردیااورجرمانہ بھی عائد کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button