بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب میں کورونا کے 1247 نئے کیسز رپورٹ، 11 مریض ہلاک۔برطانیہ میں کورونا سے مزید 64 افراد ہلاک

ریاض ،24؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 1247 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 11 افراد انتقال کرگئے۔ ریاض سے سعودی عرب کی وزارت #صحت کے مطابق نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار 693 ہوگئی۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 11 افراد انتقال کرگئے۔

اس طرح #سعودی عرب میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 141 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1160 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 810 ہوگئی ہے۔

 رطانیہ میں کورونا سے مزید 64 افراد ہلاک

#برطانیہ میں کورونا سے مزید 64 افراد #ہلاک ہوگئے اور 36 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانیہ کی تازہ ترین پبلک ہیلتھ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1 لاکھ نوجوانوں میں #کورونا کے 1155 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ماہرین صحت نے نوجوانوں کو جلد ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے پر زور دیا ہے۔

ادھر امریکہ میں 83 فیصد کورونا کیسز میں وائرس کی بھارتی قسم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اسپتالوں میں 97 فیصد وہ لوگ ہیں جنہوں نے #ویکسین نہیں لگوائی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ #امریکہ میں #کورونا سے ہلاک 99 فیصد افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button