
نئی دہلی ،024؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پیر 4 اپریل 2022 کو ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ آج تیل کی قیمت میں 40 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں یہ 12واں اضافہ ہے۔ یعنی گزشتہ 14 دنوں میں صرف دو دن قیمت نہیں بڑھائی گئی ہے ان دو ہفتوں میں تیل 8.40 روپئے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔
آج کے اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 103.81 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 95.07 روپئے پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 118.83 روپئے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ ڈیزل 103.07 روپئے فی لیٹر ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کے بعد ہندوستان میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر کی صبح برینٹ کروڈ فیوچر میں بھی کمی ہوئی۔ صبح تیل کی قیمت 0.8 فیصد کم ہوکر 103.60 ڈالر فی بیرل تھی۔



